لندن (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف ڈیلی میل میں سٹوری چھاپنے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ لاز نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خبر کی ڈی ایف آئی ڈی کی تردید کی کوئی اہمیت نہیں۔ میری رپورٹ میں موجود ڈی ایف آئی ڈی کی وضاحت ہی دہرائی گئی۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ زلزلے سے متعلق فنڈز کا کوئی ثبوت نہیں۔ آرٹیکل پڑھیں۔ حقیقت چھپانے کی ناکام کوشش پیسوں کا ضیاع ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ میرا شہباز شریف سے متعلق آرٹیکل پلانٹڈ ہے۔ میری عمران خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ وہ تصویر عام انتخابات سے قبل کی ہے میں نے الیکشن سے قبل عمران خان کا انٹرویو کیا تھا۔ عمران خان کے ساتھ تصویر وزیراعظم بننے سے پہلے کی ہے۔ میں نے خبر سے متعلق یہ ریکارڈ لاہور اور اسلام آباد میں دیگر ذرائع سے حاصل کیا۔ اسلام آباد میں ڈی ایف آئی ڈی کے سینئر حکام سے ملاقات ہوئی تھی۔ مریم اورنگزیب سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی۔ شہباز شریف کے بیٹے سے بھی رابطے کی کوشش کی ہے۔
عمران کیساتھ تصویر الیکشن سے پہلے کی‘ تمام مواد لاہوراسلام آباد سے لیا خبر پر قائم ہوں: برطانوی صحافی
Jul 15, 2019