بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 جاں بحق

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں سے روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے تقریباً 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک بچہ اور ایک نوجوان سیلابی ریلے کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔واضح رہے کہ میانمارحکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی چڑھائی کے بعد تقریباً 10 لاکھ پناہ گزین اپنی جان بچانے کے لیے نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔پناہ گزینوں کی بڑی تعداد ہنگلہ دیش کی غیرہموار پہاڑیوں پر آکر آباد ہوئی جہاں وہ انتہائی کسمہ پرسی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔محکمہ موسمات کے مطابق 2 جولائی سے اب تک تقریباً 2 فٹ بارش ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن