اسلام آباد/سٹاف رپورٹر/ دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے لیکن طیارے حادثہ سے محفوظ رہا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مانچسٹر سے لاہور آنیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا. پرندہ ٹکرانے سے پرواز پی کے 710 کے انجن کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ائر لائن انتظامیہ نے جہاز کو لاہور ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کردیا ہے۔ حالیہ دنوں میں پی آئی اے کو مشکلات اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ دو روز پہلے بھی پی کے 852 پرواز بھرنے کیلئے تیار ہوئی لیکن رن وے پر ہی طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔اسلام آباد سے جاپان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 852 میں تاخیر کے باعث مسافروں نے بیجنگ میں احتجاج کیا۔