ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر بھارت کے سب سے بڑے ریٹیلردنیش مہیشوری گرفتار

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وفاقی حکام نے ملک کے سب سے بڑی ریٹیلرز، مختلف صنعتوں پر مشتمل فیوچر گروپ کے اعلیٰ ایگزیکٹو کو کسمٹز فراڈ کے الزامات جن میں 20 لاکھ ڈالر سے زائد کی گارمنٹ کی درآمدات پر ڈیوٹی ادا نہ کرنا شامل ہے، میں گرفتار کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خزانہ کے ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس نے فیوچر انٹرپرائزز لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر دنیش مہیشوری کو درآمداتی قوانین جو بغیر ڈیوٹی کے مخصوص اشیا پر بنگلہ دیش سے کیے گئے مفت تجارتی معاہدے کے تحت درآمدات کی اجازت دیتا ہے، کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔

ای پیپر دی نیشن