لارڈز(آئی این پی)نیوزی لینڈ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل کیلئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ2019 بھیانک خواب ثابت ہوا اور وہ 10 میچز میں صرف 186رنز بنا سکے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں منعقدہ بارہواں ورلڈ کپ کیوی اوپنر گپٹل کیلئے اچھا ثابت نہ ہو سکا، انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ورلڈ کپ میچ میں 73رنز کی اننگز کھیلی جو پورے ٹورنامنٹ میں انفرادی طور پر ان کا بڑا سکور رہا، اس کے بعد وہ مسلسل نو میچز میں ناکام رہے، دو میچز میں رنزکاکھوتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے، ایک میچ میں انہوں نے 25، ایک میں 35، ایک میں 5، ایک میں 20، ایک میں 8، ایک میں صرف ایک اور ایک میچ میں 19 رنز بنا سکے۔ اسطرح 10 میچز میں وہ مجموعی طور پر 186 رنز بنا سکے۔