پاکستان مسلم لیگ(ن) ڈیلی میل میں شہبازشریف کیخلاف لگائے گئے الزامات پرخاموش ہے: شہزاداکبر

احتساب کے بارے میں وزیراعظم کے معاو ن خصوصی شہزاداکبرنے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانوی روزنامے ڈیلی میل میں شہبازشریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف لگائے گئے الزامات پرخاموش ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے یہ تاثر دیا ہے کہ اس خبرکے پس پردہ حکومت کاہاتھ ہے۔شہزاداکبرنے کہاکہ فنڈز میں خوردبرد بھی بدعنوانی کے زمرے میں آتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان مسلم لیگ (ن) خبر کے جعلی ہونے کادعویٰ کرتی ہے تواسے لندن میں عدالتوں سے رجوع کرناچاہیے۔ایک سوال پرمعاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ برطانوی صحافی کی تصویرعام انتخابات سے پہلے لی گئی تھی جس کے بارے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اب پراپیگنڈا کررہی ہے.

ای پیپر دی نیشن