گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئررہنما چوہدری شاہد اقبال نے اپنے بیا ن میں کہا کہ قیام پاکستان کے لئے فاطمہ جناح کی قربانیاں تار یخی ہیں قیام پاکستان کے لئے فاطمہ جناح نے قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خواتین کے لئے مثال قائم کی ہے ملک میں موجودہ مسائل کے حل کے لئے قائد اعظم کے حصولوں پر عمل ناگزیر ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد ا عظم کے بتائے ہوئے تین ستون ،اتحاد ،تنظیم،یقین پر کھڑے ہو کر ہر مسئلے کا مقابلہ کرنا وقت کا تقاضاہے موجودہ حکومت نے قائد اعظم کے اصولوں کو بھی نظر انداز کیا ہے ترقی اور پائیدار امن کے لئے قومی اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کیا جا ئے.