پنڈی بھٹیاں+حافظ آباد(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)تھانہ کالیکی منڈی پولیس نے ٹیم کے ہمراہ پل نہر نانوآنہ کے قریبکاروائی کرتے وزیر آباد کے رہائشی منشیات فروش ظہیر احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 16کلو 400 گرام چرس اور 3600 گرام سے زائد افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ، منشیات کی سمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔ڈی پی او حافظ آباد نے ایس ایچ او کالیکی منڈی اور ان کی ٹیم کوتعریفی سرٹیفکیٹ معہ نقد انعام بھی دئیے۔