گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) واسا نے شہر بھر کے 150 سے زائد سروس اسٹیشنز کوواٹر ری سائیکلنگ پلانٹس لگانے کے لئے 15 دن کا الٹی میٹم دید یا۔نوٹسز جاری۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایم ڈی واسا فدا حسین بلوچ کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا مقصود انجم رانا نے شہر بھر کے 150 سے زائد سروس اسٹیشنز کو نوٹسز جار ی کر دئیے ہیں۔ جس میں ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ پندرہ دنوں کے اندر اندر ری سائیکلنگ پلانٹس نصب کر لیں۔ بصور ت دیگر انہیں سیل کرتے ہوئے قانونی کارئوائی عمل میں لائی جائے گی۔ پٹی ڈائریکٹر ریونیو مقصود انجم رانا کا کہنا تھا کہ ان پلانٹس لگانے کا مقصد پانی کے ضیاع کو روکنا ہے۔