ایوب رومانی کی برسی آج منائی جائیگی

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف صاحب دیوان شاعر، ادیب موسیقی دان براڈکاسٹر سابق سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہو ایوب رومانی کی چونتیسویں برسی آج منائی جائیگی۔ اس موقع پران کے گھر میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی ہو گی۔ ان کے اشعار کا مجموعہ آواز کا سفر چھوٹی بہر کے اشعار پر مشتمل ہے جن مین انتہای موسیقیت ہے اور گلوکار پرویز مہدی کی شہرہ آفاق غزل تجھ سے پہلے جو تمنا تھی وہ ہے اب تک اور شوکت علی کی آواز میں جب بہار آئی تو صحرا کی طرف چل نکلا کئی دہایوں کے بعد بھی زبان زد عام ہے۔ انکا ایک اور مجموعہ کلام لکشن گیت میں کلاسیکل موسیقی کے اسرارو رموز اشعار مین بیان کیے گئے ہیں ۔وہ 15 جولائی 1986ء کو مختصر علالت کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن