ہیمنگ امین بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سی ای او مقرر

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیر لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیمنگ امین کو بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے ای میل کے ذریعے بورڈ سے وابستہ افراد کو آگاہ کیا۔یہ اقدام راہول جوہری کے مستعفی ہونے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے کیونکہ بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ نے سی ای او کے استعفیٰ قبول کر لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن