سڈنی(آئی این پی)کھیل میں ٹیکنالوجی کا استعمال عام ہے، جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے، لیکن کرکٹ کے کھیل میں اسمارٹ بال کا استعمال ایک انقلاب برپا کر سکتا ہے، کھیل کے لیے تیار کی گئی منفرد گیند جس میں لگی چپ سے بال کی رفتار، بانس، موومنٹ اور دیگر چیزیں باآسانی معلوم ہوسکیں گی۔آسٹریلیا کی مشہور کھیلوں کے سامان تیار کرنے والی کمپنی کوکابورا نے کرکٹ کی گیند میں چپ نصب کی ہے۔نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی منفرد گیند میں موجود چپ کی مدد سے گیند کرواتے وقت اس کی اسپیڈ ، موومنٹ اور بانس و دیگر اعداد و شمار ٹھیک ٹھیک حاصل کیے جاسکیں گے۔اسمارٹ گیند کی مدد سے امپائرنگ اور ڈی آر ایس میں بھی مدد لی جاسکے گی، صرف یہی نہیں بلکہ متنازع کیچز میں بھی درست مدد مل سکے گی۔اسمارٹ گیند کو کرکٹ آسٹریلیا نے جونیئرز کی سطح پر استعمال کی منظوری دی ہوئی ہے اور امکان ہے جلد ہی اسمارٹ بال کو مختلف لیگز میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔