پنجگور (نوائے وقت رپورٹ) دہشتگردوں نے پنجگور کے قریب کاہان ویلی میںپاک فوج ک کی پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3جوان شہید اور افسر سمیت8جوان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 5کی حالت تشویشناک ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔اس علاقہ میںپٹرولنگ ٹیم کو اچانک نشانہ بنایا گیا۔