جکارتہ (نوائے وقت رپورٹ)دنیا بھر میں لوگوں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ہدایت دی جارہی ہے لیکن بہت سے لوگوں کی جانب سے اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔متعدد ممالک میں ایس او پیز اور ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کو سزائیں دینے کے ساتھ ساتھ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔لیکن اب حال ہی میں انڈونیشیا میں ماسک نہ پہننے والوں کو ایک انوکھی ہی سزا دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں حکام نے ماسک نہ پہننے والوں کو سزا کے طور پر 'پش اپس' لگوادیئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جو شخص باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال نہیں کرے گا تو اس سے سڑک پر ہی 'پش اپش' لگوائے جائیں گے۔پولیس کی اس منفرد سزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی جس میں سڑک پر لوگ پش اپس لگا رہے ہیں۔