گگو منڈی‘ وہاڑی (نامہ نگار)نامعلوم شہری کی لاش نہر‘ انسانی کھوپڑی اور ہڈیاں کھیت سے برآ مد‘تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں169۔ای بی کے قریب آج ایک انسانی کھوپڑی ملی ہے یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اس جگہ سے تقریباًپانچ کلو میٹر دور مکئی کے کھیت سے ایک انسانی کھوپڑی اور جسم کے مختلف اعضا کی ہڈیاں ملی تھیں پولیس نے ملنے والی انسانی کھوپڑی ہسپتال منتقل کر دی ہے تین دن کے دوران دو مختلف مقامات سے انسانی کھوپڑیاں اور اعضا ملنے سے شہری خوف زدہ ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے متعلق مکمل تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں ۔