مقبوضہ فلسطینی علاقے کے الحاق کیخلاف امریکہ میں مظاہرہ، آباد کاری کے اقدام کی مذمت

ٹیکساس (صباح نیوز)اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی کو الحاق کرنے کے منصوبے پر احتجاج کے طور پر بیسیوں فلسطینیوں ، امریکی شہریوں اورسماجی کارکنوں نے ٹیکساس سٹی میں مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں الحاق اور یہودیوں کی آبادکاری کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے پرچم لہرائے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ جولائی 2020 میں الحاق شروع ہوجائے گا ، لیکن اسرائیلی حکومت کے اندر اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ اختلاف رائے کی وجہ سے اس عمل کو ملتوی کردیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن