ریاض (نوائے وقت رپورٹ)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیاء اللہ خان داوڑ کو کووڈ19 کی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔عرب نیوز کے مطابق ڈاکٹر ضیاء اللہ خان پچھلے 4 سالوں سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور انہوں نے متعدد صحت پروگراموں میں کام کیا ہے جن میں تپ دق، ڈینگی بخار، اور ملیریا شامل ہیں۔اب ڈاکٹر ضیاء اللہ خان جدہ میں وزارت صحت کے ساتھ کووڈ19 نگرانی اور ڈیٹا انیلسس ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ضیاء اللہ نے عرب نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں 100 دن کی خدمات کے اعتراف میں طبی عملے کو ایوارڈز دیے اور میں بھی یہ ایوارڈ لینے والوں میں سے ایک ہوں۔
سعودی عرب: کرونا کیخلاف جنگ میں شامل پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نوازا گیا
Jul 15, 2020