بیلوں کی فریزن اور ساہیوال نسل کی گائے کے کراس سے نئی نسل تیار

Jul 15, 2020

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ایک مقامی کیٹل فارمر حافظ محمد اسامہ نے بتایا کہ انکا خاندان پچھلے سالوں سے کیٹل فارمنگ سے وابستہ ہے اور انہوں نے کئی برسوں کے کاوشوں کے بعد بیلوں کی ’’فریزن‘‘ اور ’’ساہیوال‘‘ نسلوں کے کراس سے بیلوں کی ایک نئی نسل تیار کی ہے جس کی لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے پاس رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے جس کے بعد اس بیل کی نسل کو نیا نام دیا جا سکے گا۔ اس بیل کے ملاپ سے پیدا ہونے والے گائے کے بچے ہمیشہ مادہ ہوتے ہیں ۔ اس نسل کی افزائش سے بعض گائیوں نے دو دو بچے بھی پیدا کئے ہیں جو ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔اس نسل سے پیدا ہونے والے بچے سخت موسمی اثرات میں بھی بہترین نتائج دے رہے ہیں ۔انہوں نے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے اپیل کی کہ افزائش نسل کے لئے تیار ہونے والی تمام جانوروں کی نئی نسلوں کی رجسٹریشن میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ۔

مزیدخبریں