چشتیاں(نمائندہ خصوصی) بلدیہ چشتیاں کی جانب سے نیلامی ہوئی تو متعلقہ آفسران نے مبینہ ملی بھگت سے من پسند لوگوں کو نواز دیا شہریوں نے گزشتہ روز قبل بلدیہ چشتیاں کی جانب سے ہونے والی فرضی نیلامی کو بوگس قرار دے دیا.عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے گزشتہ روز قبل ہونے والی نیلامی میں دوکانات جس میں سینما روڑ۔ کیبن فائربرگیڈروڈ وغیرہ شامل تھے مبینہ مال کمانے کی خاطر بند کمرے میں نیلامی بوگس کروائی گئی ہے جبکہ عام لوگوں کو بولی دینے سے روکا جاتا رہا۔مزکورہ نیلامی میں ہونے والی دوکانات کا کرایہ زیادہ ہونے کے باعث دوکانوں کی بولی عام کردی گئی۔عوامی سماجی حلقوں کا اعلی حکام سے مطالبہ کہ یہ نیلامی کو فوری طور پر کینسل کی جائے۔اور اس میں مبینہ ملوث ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور چیف آفیسر ارشد تتلہ کا کردار مشقوق ہونے کی وجہ شفاف طریقے سے انکوائری کرائی جائے اور محکمانہ کارروائی کی جائے ۔