حکومت نے حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کوکوئی ریلیف مہیا نہیں کیا

گوجرخان (نامہ نگار)چیئرمین واپڈاہا ئیڈر وو رکریونین ڈویژن گوجرخان حاجی عادل حسین نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین بالخصوص واپڈا ملازمین کوکوئی ریلیف مہیا نہیں کیا نہ ہی تنخواہوںمیں اضافہ کیا گیا اور نہ ہی پنشن میں اضافہ کیا گیاانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عیدالاضحی کی آمد کے موقع پرواپڈا ملازمین کو تنخواہ کی مدمیں الائونس دیا جائے انہوںنے کہا کہ حالیہ کرونا وائرس وباء کے موقع پر واپڈاملازمین نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرنٹ لائن پر رہ کر ڈیوٹی سرانجام دی اور بجلی کی ترسیل کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے بھی دن رات اپنا کردار ادا کررہے ہیں لہذاحکومت کو چاہیے کہ وہ واپڈا ملازمین کو عیدالاضحی کے موقع پر اضافی الائونس سے نوازے۔

ای پیپر دی نیشن