کھوڑ(نامہ نگار)انٹر نیٹ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو آن لائین کلاسیںلینے میں مشکلات کا سامنا ۔ کھوڑ کے صارفین کو ٹیلی فون اور نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیئے محکمہ پی ٹی سی ایل نے 30سا ل قبل کھوڑ سول ایکسچینج ٹو صارفین کاپر ویلڈکیبل بچھائی تھی جو مختلف وجوہات کی وجہ سے خراب ہوچکی ہے آئے روز ٹیلی فون اور نیٹ خراب رہنے کی وجہ سے صارفین کی اکثریت نے ٹیلی فون سروس منقطہ کرادی جس کی وجہ سے PTCLکو بھاری مالی نقصا ن ہورہا ہے جبکہ دوسری طرف غریب عوام مواصلات کی بہتر اورسستی سہولت سے دن بدن محروم ہورہے ہیں.
یاد رہے کہ مذکورہ ایکسچینج دوہزار ٹیلی فون کنکشن تک گیا مگر محکمہ کی عدم دلچسپی کی وجہ اب ٰیہاں چند سو کنکشن رہ گئے چند سال قبل کھوڑ ایکسچینج تک آپٹیکل فائبر بچھا دی گئی جبکہ اندرون شہرانڈرگرائونڈ کیبل تبدیل نہیں کی گئی ضرورت اس امر کی ہے کہ اندرون شہر آپٹیکل فائبرڈالی جائے نہ کہ پرانی ہی کیبل کوجھاڑپھونک کر دوبارہ چلا دیا جائے اس طرح محکمہ کا مالی نقصان جبکہ صارفین کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا