رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی صدربابولیلارام نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کا پہیہ چلانے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، بیروزگاری غربت اور مہنگائی نے غریبوں کے گھروں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، میاں نواز شریف نے مہنگائی کے جس جن کو بوتل میں قید کیا ہوا تھا وہ موجودہ حکومت میں آنے کے بعد بوتل سے باہر نکل آیا ہے۔