جھنگ +ڈیرہ غازیخان+میرہزارخان (نامہ نگاران) جھنگ میں دریائے چناب میں نہاتے دو بھائی ڈوب گئے موضع بیلہ جھبانہ کے رہائشی دو بھائی دریائے چناب میں نہا رہے تھے ڈوب گئے ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیااوردونوں بھائیوں پینتالیس سالہ سرفرازاورپینتیس سالہ رزاق کی نعشوں کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا۔ادھرمیرہزارخان میں گزشتہ روز پل نشان نالہ ون آر میں دیہاتی بچے اور بچیاں نہا رہے تھے۔ محمد طارق کیہل کی 2 بچیاں10سالہ علیزہ،8سالہ خدیجہ گہرے پانی میں ڈوب گئیں۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے نعشیں نکالیں۔ ایک ہی گھر سے دو کمسن بہنوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھے تو پورے علاقے میں کہرام برپا ہو گیا۔علاوہ ازیں بستی سلطان لشاری کے رہائشی دو نوجوان گرمی کی شدت کے باعث ڈی جی کینال میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں جانے کے باعث تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں کی تلاش شروع کردی۔