لاہور(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی ملاقات کی جبکہ گورنر پنجاب نے پنجاب میں کرونا سے متاثرہ غر یب خاندانوں کو راشن، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی بارے بتایا۔ گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کے دوران کرونا سے بچائو کے لیے حکومتی اقدامات و سہولتوں کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔گورنر چوہدری محمد سرور نے این ڈی ایم اے کے کردار کو سر اہتے ہوئے چیئر مین این ڈی ایم اے کو بتایا کہ ہم فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (پی ڈی این) کے ذریعے500کروڑ راشن سمیت دیگر عدالت میں خرچ کر چکے ہیں جبکہ ڈاکٹرز سمیت13لاکھ افراد میں میڈیکل کٹس، ماسک، پی پیزکٹس اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کیے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں اور عملے کو ماسک اور سینی ٹائزر سمیت دیگر حفاظتی سامان دیا ہے۔گور نے کہا کہ کرونا کیخلاف وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں اور انشاء اللہ ہم سب نے ملکر کرونا کو شکست دینی ہے ضروری ہے۔ عوام ایس او پیز پر عملددرآمد کو یقینی بنائیں۔ ملاقات کے دوران چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ پاکستان میں کرونا کے حوالے سے صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے شرح اموات میں کمی آئی ہے، وینٹی لیٹرز پر موجود افراد کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ عید کے موقعہ پر بھی کرونا سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔ چیئر مین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈائون کے بہت اچھے رزلٹ آنے شروع ہوئے ہیں۔
ملکر کرونا کو شکست دینگے‘ گورنر چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات
Jul 15, 2020