قومی اسمبلی کے سپیکراسدقیصرنے محصولات کے اہداف کے حصول پرفیڈرل بورڈآف ریونیو کی کارکردگی کوسراہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میں ایف بی آرکے چیئرمین جاویدغنی کے ساتھ ملاقات میں کیا۔سپیکرنے کہاکہ ٹیکس وصولی کے نظام کوجدیدخطوط پراستوارکرنے سے بہتراورشفاف طریقے سے ٹیکس وصولی کی راہ ہموارہوگی۔انہوں نے ٹیکس کے نظام کو عوام دوست بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کوٹیکس کی ادائیگیوں میں سہولیات کی فراہمی سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے محصولات کے اہداف کے حصول پر ایف بی آر کی کارکردگی کوسراہا
Jul 15, 2020 | 10:48