دمشق(شِنہوا)امریکی افواج نے شام کے شمال مشرقی علاقے حسکہ میں فوجی کمک اور رسد پہنچا دی ہے۔ یہ بات شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے منگل کے روز بتائی۔سانا نے کہا کہ امریکی فوجی سازو سامان گوئیران کے پڑوس میں لایا گیا جہاں امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف)نے گزشتہ ماہ متعدد سرکاری اداروں پر قبضہ کر لیا تھا۔سانا نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے گوئیران لائے جانیوالے فوجی ساز وسامان میں ریڈار اور جیمنگ سسٹم شامل ہیں۔27 جون کو ایس ڈی ایف نے گوئیران کے متعدد سرکاری اداروں پر دھاوا بولتے ہوئے سرکاری ملازمین کو ان میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔صوبہ حسکہ اور صوبے کا شہر قامشلی دونوں شامی حکومت اور کرد فوجیوں کے زیر اتنظام ہیں اور کرد فوجیوں علاقے کے بڑے حصوں پر قابض ہے۔شامی حکومت شمالی اور شمال مشرقی شامی علاقوں سے امریکی افواج کے انخلا کا اکثر مطالبہ کرتی رہتی ہے اور اس نے شامی حکومت کی رضا مندی کے بغیر شام میں داخل ہونے پر انہیں قابض قوت قرار دیا ہوا ہے۔
امریکہ نے شمال مشرقی شام کے علاقے حسکہ میں فوجی ساز وسامان پہنچا دیا
Jul 15, 2020