اسلام آباد(نیوزرپورٹر) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ملاقات کی اور ملاقات میں انٹر پارلیمنٹری یونین کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کو آئی پی یو کی صدار ت کی نامزدگی پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر دونوں میں اس سلسلے میں مشترکہ پارلیمانی گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ایوانوں کا مشترکہ پارلیمانی گروپ دنیا بھر کی پارلیمان سے رابطہ کاری میں نہایت موثر ثابت ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کو آئی پی یو کی صدار ت کی نامزدگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پارلیمان کو ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یوکی صدارت کے انتخاب کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور آپ کے نام کے انتخاب سے نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم ممالک کا وقار اور تشخص اجاگر ہوگا۔آئی پی یو کے صدراتی انتخاب میں حصہ لینا پاکستان کے لئے اعزار ہے۔