تصویر کا جنون، چینی شخص نے کم سن بیٹے کی زندگی خطرے میں ڈال دی

کچھ لوگوں کومہم جوئی اور خطرناک مقامات پر تصاویر بنوانے کا جنون کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے اور اس جنونی شوق کی تسکین کے لیے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ایسے ہی ایک جنون کو ظاہر کرنے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ چین کے دارالحکومت بیجنگ کی ہے جہاں ایک شخص محض تصویر کے شوق کے لیے اپنے بیٹی کو ایک گہری کھائی کے دھانے پر لٹکائے ہوئے ہے۔چین کے دارالحکومت میں عینی شاہدین نے ایک شخص کی ویڈیو بنائی جو اپنے چھوٹے لڑکے کو کھائی کے کنارے پر تھامنے کی کوشش کررہا تھا۔

کلپ - جو سوشل میڈیا پروائرل ہوا میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں میں کھائی کے دھانے پرلٹکے بیٹے کو تھامے ہوئے ہے اس کے عقب میں کچھ لوگ اس کی تصویر بنا رہے ہیں۔ بچہ ایک خطرناک سیاحتی مقام پر آسمان اور زمین کے درمیان معلق نظر آتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن