اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی نے مختلف اسکینڈلز میں ملوث پی ٹی آئی حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں ریاست مدینہ میں کسی بد عہد خائن لٹیرے منافق کی گنجائش نہیں تھی انہوں نے مزید کہا کہ قوم بخوبی آگاہ ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی اور اقتصادی تباہی کس مافیا کی سرپرستی میں جاری ہے ملکی خزانے کی چابیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والی مافیا کس کی نگرانی میں کام کررہی ہیآٹا چینی ادویات ماسک سیکنڈلز میں قومی خزانے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کیوں انصاف کے کٹہرے میں نہیں نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان مت بھولیں آصف علی زرداری کو آمر نہ جھکا سکے پیپلز پارٹی کو علم ہے کہ آصف زرداری کو دباؤ میں لانے کے گھٹیا پن کے احکامات مافیا کا کونسا سرغنہ جاری کرواتا ہے بلیک میلنگ دھمکیاں اور دباؤ کے ہتھکنڈے حکومتی مافیا کا معمول ثابت شدہ ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ سرزمین بے آیین کو آیین کا تحفہ دینے والی پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت اور جمہوری قوتوں کے اتحاد سے کوئی ماورائے آئین اقدامات نہیں ہونے دیگی انہوں نے کہا کہ عوام کے خون چوس گروہ دور حکومت میں تمام مافیاز زاتی مالی مفادات کیلئے یکجا ہیں یہ حقیقت ثابت شدہ ہے کہ منی لانڈرز اور ڈالر چڑھاؤ گینگ وزیراعظم کے چہیتے ہیں۔