اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں نونکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔ اجلاس میں نونکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔گیس ذخائر کے علاقوں کے دیہات کو گیس فراہمی پر بات ہوگی۔ملک میں سیٹلائیٹ سروسزکی فراہمی بارے پالیسی ہدایات پرغور کیا جائے گا۔بیرون ملک 22.5ملین کی ایکوئٹی سرمایہ کاری پربھی بحث ہوگی۔ اس کے علاوہ پورٹ قاسم کے علاقے میں پمپ ہاؤسز،زیرزمین واٹرٹینکس منصوبوں پرغورہوگاجبکہ پورٹ قاسم صنعتی زون میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری متوقع ہے۔تاہم کراچی میں سیوریج سسٹم کی تعمیرکے منصوبوں کی منظوری کا بھی امکان ہے۔