ملک کی ترقی میں ڈیجٹل ٹیکس کولیکشن سسٹم اہم کر دار ادا کر سکتا ہے ،اسد قیصر

Jul 15, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے محصولات کی وصولی ایف بی آر کی اولین ذمہ داری ہے اور محصولات کی وصولی ایف بی آر کی کارکردگی کے ساتھ براہ ست وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اعتماد میں اضافے کے لیے ضروری ہے کہ کہ ایف بی ا?ر عوام دوست پالیسیاں وضع کرے اور ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ ماحول پیدا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے تشخص کو عوام میں بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر کی جانب سے عوام دوست اقدامات اْٹھانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین ایف بی ا?ر جاوید غنی سے منگل کے روز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سپیکراسد قیصر نے کہا کہ تمام ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں محصولات کو جمع کرنے کے لیے ٹیکس لگانا بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا استعمال پورے ملک میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ملک میں ٹیکس جمع کرنے کا مرکزی ادارہ ہے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ اسپیکراسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنا کر نظام کو عوام دوست بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں