ملک بھرمیں ایک کروڑ 26 لاکھ 47 ہزارسیزائد افراد میں رقم تقسیم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 26 لاکھ 47 ہزارسیزائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے ،مستحق افراد میں 153 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے ،پنجاب میں 57 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،پنجاب میں 69 ارب 34 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے،بلوچستان میں 7 ارب 71 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے،بلوچستان میں 6 لاکھ 35 ہزار سیزائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی، خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 57 ہزار سیزائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،خیبرپختونخوا میں 26 ارب 19 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے،سندھ میں 45 ارب 38 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے،سندھ میں 37 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،آزادکشمیرمیں 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،آزاد کشمیر میں 2 ارب 51 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے،گلگت بلتستان میں 90 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،گلگت بلتستان میں 1 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے،اسلام آباد میں 80 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی،اسلام آباد میں 66 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے ،ڈاکٹر ثانیہ نشترنے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہوفات پا جانے والے افراد کے اہل خانہ کی آسانی کے لئے حساس ایمرجنسی کیش کیتحت اپیل کاطریق کار وضع کردیا گیا ہے۔مطلوبہ کوائف کیساتھ اپنی درخواستیں جلدازجلد ہمیں بھیجیں۔اپنی درخواست پر مرحوم/مرحومہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر اور لواحقین میں سے مجوزہ فرد کا نام اور شناختی کارڈ اس پتہ پر ارسال کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...