اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے سیلاب کی روک تھام و کنٹرول کے لیے چین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں تعینات چینی نمائندے جانگ جون کے ذریعے چینی حکومت ،چینی عوام اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا جس میں وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب کی روک تھام اور امدادی سرگرمیوں کے لیے چینی حکومت اور عوام کی کوششوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔