تیز گام حادثہ‘ متاثرین کے لواحقین کو امداد نہ دینے پرقائمہ کمیٹی ریلوے برہم

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد اسد علی خان جونیجو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کے سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے سوال برائے سی ای او کی تقرری کیلئے 6افسران کے نام شاٹ لسٹ کرنے اور اہل سینئر افسران کی موجودگی کے باوجود وزیراعظم کو جونیئر افسر کے نام کی سمری بھیجنے ، سینیٹر مشاہد اللہ خان کے 31اکتوبر 2019کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے تیز گام کے متاثرین کی امداد ، 9جون 2020سے اب تک ریلوے حادثات کی تفصیلات کے علاوہ کوئٹہ تفتان اور سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پر رپورٹ کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن