سانگھڑ.(نامہ نگار )کورونا وائرس کے خلاف ہرسطح پر مقابلے کے 100 دن مکمل ہونے پر ضلع انتظامیہ سانگھڑ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے محکموں کے حکام کو سلامی دی گئی اور ان میں حفاظتی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلے میں آج ایک مختصر تقریب ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ صحت،پولیس، روینیو سمیت دیگر محکموں کے حکام، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کو آج پاکستان میں 100 دن مکمل ہوئے ہیں جس کے دوران پوری قوم نے محتد ہوکر اس وبا کا مقابلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائین پر کام کرنے والے محکمہ صحت، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور روینیو کے حکام ہمارے قومی ہیروہیں جن کو کورونا وائرس کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنے پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ اسی جذبی کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک دن ملک میں سے کورونا کا خاتمہ کرینگے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کورونا وائرس کے ضلع فوکل پرسن ڈاکٹر فاروق احمد نے بتایا کہ سانگھڑ میں کورونا وائرس کا پہلہ کیس 4 اپریل کو ظاہر ہوا اور اس وقت ضلع بھر میں 570 لوگ کورونا کا شکار بن چکے ہیں جن میں سے اکثریت صحتیاب ہوچکی ہے، جبکہ اس وقت ضلع بھر میں صحتیابی کی شرح سندھ کے دوسرے اضلاع کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 27ڈاکٹرز، 34صحت عملہ، 26پیرا میڈیکل اسٹاف،25پولیس اہلکار سمیت 182 سرکاری ملازم کورونا کا شکار بنے ہیں۔ تقریب کے دوران ضلع بھر میں کورونا وائرس پر کام کرنے والے ڈاکٹرز میں تعارفی اسناد اور گلدستے بھی تقسیم کئے گئے اور ان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
سانگھڑ،کوروناوائرس کیخلاف جنگ لڑنیوالوں میں حفاظتی سامان تقسیم
Jul 15, 2020