منگولیا میں طاعون کی بیماری سے 15سال کا لڑکا ہلاک

Jul 15, 2020 | 12:13

ویب ڈیسک

منگولیا میں طاعون سے 15 سال کا لڑکا ہلاک ہوگیا، جس کے بعد کئی لوگوں کو قرنطینہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طاعون سے15 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے بعد علاقے کے متعدد لوگوں کو قرنطینہ میں منتقل کر کے علاقے میں پابندیاں سخت کر دی گئیں۔منگولین حکام کے مطابق مرنے والے نوجوان میں کچھ روز پہلے طاعون کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔نوجوان سے تعلق میں آنے والے15 لوگوں کو قرنطینہ میں منتقل کر کے انہیں اینٹی بائیوٹک ٹریٹمنٹ دی جا رہی ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں چین اور منگولیا میں طاعون کے3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزیدخبریں