ٹونی آئرش نے پروفیشنل کرکٹرز ایسویسی ایشن (پی سی اے) میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا

 پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے )کے چیف ایگزیکٹو ٹونی آئرش نے گذشتہ سال ستمبر میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ذاتی معاملات کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹونی آئرش آئرش انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (ایف آئی سی اے) کی فیڈریشن کے ایگزیکٹو چیئر بھی ہیں۔ ٹونی آئرش نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے ) کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے خدمات انجام دیں لیکن انگلینڈ میں میرے اور میری بیٹیوں کے لئے یہ ایک بہت مشکل وقت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فیملی کی حیثیت سے ہمارے لئے کیا بہتر ہے اس کی بنیاد پر میں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹونی آئرش کی جگہ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے ) کے کمرشل ڈائریکٹر روب لنچ عبوری چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کریں گے اور جنوبی افریقہ واپس آنے پر ٹونی آئرش کی کامیابوں کے لئے دعا کریں گے۔ روب لنچ نے کہا میں جنوبی افریقہ واپسی پر ٹونی آئرش اور ان کی بیٹیوں کے لئے انتہائی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ روب لنچ نے کہا کہ نے اپنے دور میں بہت عمدہ کام کیا اس وجہ سے آزمائشی اوقات میں ٹونی آئرش کا انتظامیہ ٹیم پر خاصا اثر رہا ہے۔ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے ) کے نان ایگزیکٹو چیئرمین جولین میتھریل نے تسلیم کیا ہے کہ ٹونی آئرش نے کورونا وائرس کے دوران پی سی اے کو مدد فراہم کی۔ جولین میتھریل نے کہا کہ ٹونی آئرش کا یوں پی سی اے چھوڑنا بہت مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ناقابل یقین حد تک مشکل وقت کے دوران ٹونی آئرش کی تمام محنت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ جولین میتھریل نے مزید کہا کہ ٹونی آئرش نے کورونا وائرس بحران کے ابتدائی مراحل میں ماہر کے طور پر پی سی اے کی قیادت کی جس کی وجہ سے بہت سے غیر متوقع چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ اب اپنے کنبے کو پوری طرح سے ترجیح دے سکیں گے۔ نونی آئرش ہماری سمجھ بوجھ کے ساتھ رخصت ہو گئے ہیں اور ہم سب مستقبل کے لئے ان کے خیر خواہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن