بھوٹان نے تقریبا کورونا وباء کو شکست دے دی،ملک بھر میں صرف 6 ایکٹیو کیسز باقی رہ گئے، کل کیسز کی تعداد بھی صرف 82 رہی جبکہ 76 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش جیسے جنوبی ایشیائی ممالک میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلا ہے، وہی اس ریجن کا ملک بھوٹان نے بہتر حکمت عملی اور مؤثر اقدامات سے اس عالمی وبا پر کافی حد تک قابو پالیا ہے، بھوٹان میں کورونا وائرس ریکوری ریٹ 90 فیصد سے زائد ہوگیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر82 کیسز میں سے 76 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بھوٹان میں کورونا کے باعث ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوٹان میں کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔