پنجاب حکومت نے مزید 7 سول افسران کو گریڈ 20میں ترقی دیکر تقر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے مزید 7 سول افسران کو گریڈ 20میں ترقی دیکر تقر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اوقاف اینڈ مذہبی امور ارشاد احمد , ممبر جوڈیشل تھری نوید حیدر شیرازی ، ایم ڈی پنجاب ہائوسنگ فائونڈیشن مسز ناہید گل بلوچ ، ڈی جی انسپکشن پبلک پراسکیوشن خالد عیاض ، محمد نعیم غوث سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو گریڈ 20میں ترقی دیکر وہی کام کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ڈاکٹر انس احمد ہاشمی کو گریڈ20میں ترقی دیکر ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اور افضال احمد گجر کو گریڈ20میں ترقی دیکرممبر انفراسٹرکچر پی اینڈ ڈی بورڈ تعینات کیاگیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن