کراچی (کامرس رپورٹر) ماسٹر کارڈ اور اوبرپاکستا ن میں کوویڈ19کی ویکسی نیشن کے خواشمند افراد کو اس نازک وقت کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مفت رائیڈ کی سہولت فراہم کرکے ویکسی نیشن کے عمل میں اشتراک کررہے ہیں۔اس سہولت کے تحت مسافر کراچی،لاہور، اور اسلام آباد میں مخصوص ویکسی نیشن سینٹر تک فی رائیڈ250روپے تک آنے اور جانے کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔مفت رائیڈ کی یہ سہولت 31جولائی 2021تک تمام عمر کے افراد کو حاصل ہوگی۔کوویڈ19کی عالمی وباء نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے،معاشی سرگرمیوں کو متاثر کیا اور ہماری زندگیوں کو تبدیل کردیا۔خوش قسمتی سے اب بہت سے ممالک کو کوویڈ19کی ویکسین تک رسائی حاصل ہو رہی ہے اور ویکسی نیشن کروانے والا ہر فرد اس وبا سے استثنیٰ حاصل کررہا ہے۔ویکسی نیشن کا عمل دیگر ذاتی خواہشات کی تکمیل کا باعث بھی بنتا ہے،جیسے سفر اور ایونٹس وغیرہ کا انعقاد آگے چل کر آسان ہوسکتا ہے۔طویل المدت اسٹریٹجک پارٹنرز ماسٹر کارڈ اور اوبر عالمی سطح پر کمیو نٹیز کی مدد،حکومتی اور شہری اداروں کے ساتھ تعاون کیلئے فعال ہیں،کیونکہ وہ اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔ماسٹر کارڈ اپنے مشن’’اچھائی سے بہتر کریں‘‘ کے تحت پر امید ہے کہ اس اقدام سے لوگوں کو ویکسی نیشن کے مراکز تک محفوظ سفر کی رسائی حاصل ہوگی۔گزشتہ برس ماسٹر کارڈ اور اوبر نے اس وباء کے عروج کے دوران مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں خطہ کے سب سے بڑے اقدام کے طور پر1لاکھ20ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی۔اس سال کے آغاز میں دونوں کمپنیوں نے ایک نئے اسٹریٹجک اقدام کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو بڑھایا اور اوبر نے ڈیجیٹائزیشن مہم کے تحت اوبر کی تمام اقسام کی ادائیگیوں کی ضروریات اوبر رائیڈز،اوبر ایٹ،اوبر پاس اور اوبر فار بزنس کیلئے ماسٹر کارڈ کے سنگل انفرا اسٹریکچر کا انتخاب کیا۔اس پیشکش سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے؟پاکستان میں وہ لوگ جن کے پاس پہلے سے ہی یہ ایپ موجود ہے یا پھر وہ اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں،انہیں ایک ایپ آفر موصول ہوگی،جس پر وہ اپنے شیڈول کے مطابق رائیڈ کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔