دیپالپورمیں لڑکی،کھڈیاں خاص،جیٹھ نے بھابھی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا 

دیپالپور، کھڈیاں خاص ، نوشہرہ ورکاں (نامہ نگاران) دیپالپور میں جواں سال لڑکی کو اغواکر کے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔نواحی قصبہ دیا رام کا شمس دین اپنی بیوی کے ہمراہ محنت مزدور ی کیلئے گیا تھا گھر میں اس کی جواں سال بیٹی اکیلی تھی کہ اسی قصبہ کا امانت علی نامعلوم عورت کے ہمر اہ گھرمیں زبردستی داخل ہوگیا جنہوں نے اسلحہ کے زور پر اسے اغواء کرلیا اوراوکاڑہ کے ایک نا معلوم مقام پرلے گئے جہاں اسے رات بھر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب کھڈیاں خاص سے نامہ نگار کے مطابق جیٹھ نے بھابھی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔خاموشی کیلئے سسرالیوں نے تشدد کیا۔ملزم پہلے بھی بھابی کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ نواحی گاؤں تتارہ میں خاتون گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم خادم اسے زبردستی کمرے میں لے گیا جہاں پر ملزم زیادتی کا نشانہ بناتا رہا حالت غیر ہونے پر ملزم نازیہ کو کمرے میں بند کر کے فرار ہو گیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں تیرہ سالہ بچے سے پانچ اوباشوں کی زیادتی۔نواحی گاؤں جاگووال کے احسان اللہ کے تیرہ سالہ بیٹے ابو سفیان کوہمسایہ محبوب عرف بوبا قریبی گائوں پپلی صاحب سے پیسے لانے کا جھانسہ دیکر ساتھ لے گیا اور بعدازاں گاوں کے رہائشی چار اوباشوں سفیان سرائ،حامد،یوسف اور شہباز کے ہمراہ ابوسفیان کو کھیتوں میں لیجا کر گن پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ موبائل پر ویڈیو بھی بناتے رہے۔وقوعہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔

ای پیپر دی نیشن