جعلی راجکماری نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا: فردوس عاشق 

 لاہور(نیوزرپورٹر) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ تین دفعہ  الیکشن چوری کرکے اقتدار میں پہنچی۔ عمران خان کشمیریوں کا وکیل سفیر اور بہادر ترجمان ہے۔ عمران خان دنیا بھر میں مودی کا انتہاپسند چہرہ بے نقاب کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان کے الیکشن میں ذلت آمیز شکست (ن) لیگ کے  حصے میں آئی۔ سیاسی نابالغ خاتون کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ جعلی راجکماری نے بھارت کے بجائے قومی اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن