راولپنڈی(جنرل رپورٹر)خوراک میں غذائیت کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے،پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ گندم استعمال کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے،پاکستان میں گندم کا استعمال 87 کلو فی کس سالانہ ہے اور گندم کی بائیو فورٹیفیکیشن کے ذریعے زنک کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے اس مقصد کے پیشِ نظر محکمہ زراعت 34 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم سے ایک جامع پر وگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے جس کے تحت گندم کی نئی اقسام زنکول2016 اوراکبر2019 کوعام کاشت کیلئے متعارف کروایا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے گندم کی بائیو فورٹیفیکیشن اور زنک کی کمی کو دور کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ایمرجنسی نیوٹریشن کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔