وزیراعظم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نہایت سنجیدہ ہیں ، سینیٹر لیاقت ترکئی

Jul 15, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین کمیٹی سینیٹر لیاقت خان تراکئی نے اراکین کمیٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمانی کمیٹی کا تعارفی اجلاس ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل، طریقہ کار اور دیگر امور کے حوالے سے معاملات کا تعین کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کمیٹی نے بھی احسن طریقے سے اقلیتوں کے معاملات کا موثر انداز میں حل نکالاتھا اور کوشش کی جائے گی کہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے جس سے ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو نہ صرف تحفظ میسر ہو سکے بلکہ ان کے حقوق کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے۔ سینیٹر لیاقت ترکئی نے کہا کہ نہایت اہم اور حساس نوعیت کی کمیٹی ہے اور پوری دنیا کی نظریں اس کمیٹی پر ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نہایت سنجیدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو اقلتیوں کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے کیلئے کوشاں رہی۔اراکین کمیٹی کی رائے اور تعاون سے معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزیدخبریں