پاکستان کے مجموعی ذخائر 5 سال کی بلندترین سطح سے تجاوز کر گئے 

Jul 15, 2021

کراچی(کامرس رپورٹر) یورو بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والی ایک ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہو گئی ہے۔جس سے ملک کے مجموعی ذخائر 5 سال کی بلند ترین سطح یعنی 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ گذشتہ ہفتے پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں پانچ، دس اور 30 سال کی معیاد کے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز فروخت کیے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم مرکزی بینک کو وصول ہوچکی ہے جس کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح 18 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پانچ سال کے لئے 30 کروڑ ڈالر، 10 سال کے لئے 40 کروڑ ڈالر اور 30 سال کے لئے 30 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا کیا تھا۔

مزیدخبریں