بچوں کوزنجیروں میں جکڑنے کا واقعہ ، عدالتی حکم پرکمسن چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے

ڈیرہ غازیخان،دائرہ دین پناہ(خبر نگار،نامہ نگار) داد اکا پوتوں کو زنجیروں سے باندھنے کا واقعہ،عدالتی حکم پر دونوں بچے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ملتان کے حوالے تفصیلات کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں اللہ بخش اپنے نے دو کمسن پوتوں اخترعباس اور منور عبا س کو ویلڈر محمد بخش کی مدد سے زنجیروں میں جکڑ دیا تھا اس وقوعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لے کر ڈی پی او مظفر گڑھ کو مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جبکہ آر پی او خود تھانہ دائرہ دین پناہ پہنچے،جہاں پر انہیں بتایا گیا کہ وقوعہ کے مرکزی ملزم اللہ بخش کو گرفتار کر کے زنجیروں میں جکڑے بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔جبکہ دونوں کمسن بچوں کو عدالت کے حکم پر اے ایس آئی علاؤالدین کی نگرانی میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ملتان کے حوالہ کردیا گیاوقوعہ کامقدمہ ملزم اللہ بخش اور ویلڈرمحمد بخش کے خلاف درج کرلیا گیا،آر پی او کو بتایا گیا کہ زنجیروں میں جکڑ کر ویلڈ کئے گئے بچوں کا والد لاہور میں مزدوری کرتا ہے،آر پی او فیصل رانا نے مقدمہ کے دوسرے ملزم ویلڈر محمد بخش کی گرفتاری کے لئے پولیس کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی۔آر پی او نے کہا کہ ڈی پی او مظفر گڑھ اس مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن