ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)تیسرا استاد محمد صدیق چغتائی 8 سائیڈ فلڈ لائٹ ڈویژنل فٹ بال ٹورنامنٹ بمقام جامع ہائی سکول وکٹری فٹ بال گراؤنڈ میں ختم ہو گیا فائنل میچ وکٹری فٹ بال کلب اور الغازی فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا اور ایک دوسرے کے گول کرنے تابڑ توڑ حملے کئے آخر کارالغازی فٹبال کلب نے میچ 15ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب ہوئی میچ 2۔2 گول سے برابر رہا جس کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ھوا جو کہ وکٹری فٹ بال کلب نے 9 گول کے مقابلہ میں 10 گول سے الغازی فٹ بال کلب کو شکست دی۔ تقریب تقسیم انعامات میں پروفیسر صادق قسمانی نے لیجنڈ کھلاڑی نوراحمد،امتیاز بلوچ،زبیر ترین،جاوید پپوخان اوراستاد ریشی خان میں انعامات تقسیم کئے۔