وہاڑی (نامہ نگار)موٹاپے کی پراسرار بیماری میں مبتلا ایف ایس ای کی ہونہار طالبہ علاج کیلئے مسیحا کی منتظر،لاری اڈا پر چائے کا سٹال لگانے والا بوڑھا باپ بیٹی کے علاج میں مقروض متاثرہ کی وزیراعظم پاکستان سمیت مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل‘ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 39 ڈبلیو بی کی رہائشی 24 سالہ گلناز جو کہ چند سال سے موٹاپے کی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہے نے صحافیوں کو بتایا کہ کہ وہ ایف ایس سی کی طالبہ تھی کہ کچھ عرصہ قبل اسے عجیب بیماری نے گھیر لیا جس میں پیٹ سے نچلا دھڑ موٹا ہونا شروع ہوگیا اور اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ اس کا وزن دو سو کلو سے بھی تجاوز کر گیا ہے ٹانگوں اور کولہوں کا وزن بڑھنے کے باعث اٹھنے بیٹھنے سے بھی قاصر ہوں جس کی وجہ سے تعلیم بھی ادھوری چھوڑنی پڑی میرے والد لاری اڈا پر چائے کا سٹال لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کرکے میرا علاج کروارہے ہیں اب بیماری حد سے بڑھ چکی ہے اور ڈاکٹرز نے آپریشن کا کہا ہے جس کا خرچ ہمارے بس سے باہر ہے متاثرہ نے کہا کہ وہ بھی عام لڑکیوں کی طرح زندگی گزارنا اور تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے مگر بیماری نے بے بس کردیا ہے جبکہ والد بھی آپریشن کے پیسے نہیں ادا کرسکتے گلناز نے اپنے علاج معالجہ کیلئے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔