باپ کے قاتل ملزمان کی دوران پیشی ٹک ٹاک ویڈیو  وائرل

میاں چنوں (خبر نگار) گھریلو جھگڑے پر باپ کو قتل کرنے والے ملزمان کی پیشی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ, شہریوں کی جانب سے پولیس اور ملزمان پر تنقید تفتیشی افسر کو معطل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملزم بابرسعید نے اپنے دوست عثمان سے ملکر اپنے والد مپیکو ملازم سعید کچھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا, ملزمان کی عدالت میں دوران جسمانی ریمانڈ پیشی کے دوران دوستوں نے ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی, ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ملزمان ندامت کی بجائے وکٹری کانشان بنا رہے ہیں اور مسکرارہے ہیں, جبکہ پولیس تھانہ سٹی میاں چنوں ملزمان پر مہربان ہے پولیس کی موجودگی میں قتل کے ملزمان کی ویڈیو بنانا پولیس کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے, دوسری طرف عوامی سماجی حلقوں کے نمائندوں نے تفتیشی آفیسر اور ملوث پولیس کی لاپرواہی پر نوٹس لیکر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن