نجکاری اور برطرفیوں کیخلاف ریلوے ملازمین کی احتجاجی ریلی‘مظاہرے

ملتان(سپیشل رپورٹر) ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام ریلوے کی نجکاری اور ملازمین کی نوکریوں سے برطرفی کے خلاف ریلوے اسٹیشن سے ڈی ایس دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور صدر پریم یونین رانا شریف کی زیر قیادت ڈی ایس دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا ۔ مظاہرین نے مزدور دشمن پالیسیوں پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملازمین کو برطرف کر کے ان کی عید کی خوشیاں چھینی گئی ہیں ، ریلوے اکاؤنٹس اور ٹی ایل اے ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔- ریلوے ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن